ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کم جونگ اْن کے سوتیلے بھائی کا قتل: ملائشیا میں مقدمے کی سماعت شروع

کم جونگ اْن کے سوتیلے بھائی کا قتل: ملائشیا میں مقدمے کی سماعت شروع

Tue, 03 Oct 2017 12:30:08    S.O. News Service

پیونگ یانگ،2؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کے سوتیلے بھائی کو زہر دے کر قتل کرنے کے واقعے کے قریب ساڑھے سات ماہ بعد ملائشیا کے دارالحکومت کوآلالمپور میں اس قتل کے دونوں مرکزی ملزم خواتین کے خلاف مقدمے کی سماعت آج پیر سے شروع ہو گئی۔ ملزمات پر الزام ہے کہ انہوں نے اس سال فروری میں کوآلالمپور کے ہوائی اڈے پر پینتالیس سالہ کم جونگ نم کو اعصابی گیس وی ایکس کے ذریعے قتل کر دیا تھا۔ قصور وار ثابت ہو جانے پر پچیس اور انتیس سالہ ان دونوں ملزمات کو موت کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اندازوں کے مطابق اس قتل کے پیچھے پیونگ یانگ حکومت کا ہاتھ تھا۔ ملزم خواتین کے مطابق ان کی خدمات کسی نامعلوم شخص نے کرائے پر لی تھیں اور انہوں نے اس پیشکش کو مذاق سمجھ کر قبول کر لیا تھا۔
 


Share: